حیدرآباد ۔26مئی (اعتماد نیوز) وائی ایس آر کانگریس کو اس وقت زبردست جھٹکا لگا جب اس پارٹی کے کل 9ایم پیز میں سے دو ایم پیز تلگو دیشم میں شامل ہوگئے۔ یہ وہ ارکان تھے جو انتخابی نتائج کے اندرون دس دن اور حلف لینے سے قبل ہی
وائی ایس آر کانگریس کو خیر آباد کہدیا۔ ضلع کرنول کے رکن پارلیمنٹ ایس پی وائی ریڈی اور نندیال کے ایم پی بوٹا رینوکا تلگو دیشم میں شامل ہوگئے۔ یہ دونوں ایم پیز کل دہلی میں صدر تلگو دیشم چندرا بابو نائیڈو کی موجودگی میں پارٹی میں شامل ہوگئے۔